تازہ تر ین

جنوبی افریقا کیخلاف 6 وکٹیں، عباس نے 26 سال پُرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں اُڑا کر تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

تین برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے عباس نے 54 رنز کے عوض 6 شکار کیے، یہ جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی بولر کی بہترین کاوش شمار ہوئی۔

ان سے قبل 1998 میں ثقلین مشتاق نے ڈربن میں 78 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیے کر ریکارڈ بنایا تھا۔

وقاریونس نے 1998 میں 78 رنز کے عوض 6 شکار کیے، سعید اجمل نے 2013 میں 96 رنز دے کر 6 پلیئرز کو میدان بدر کیا تھا جبکہ تنویر احمد نے ابوظبی میں 2010 کے ٹیسٹ میں 120 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔

واضح رہےکہ جنوبی افریقا سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کیپ ٹاؤن میں 3 جنوری سے شیڈول ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain