تازہ تر ین

ہانیہ عامر کے آسمانی لہنگے کی ہوشربا قیمت کیا ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی پر کشش اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکارہ یشما گِل کی بہن کی مہندی کی تقریب سے آسمانی رنگ کے لہنگے میں تصاویر  جاری کرکے مداحوں سے ‘مورنی‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  انسٹاگرام کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلے مداحوں سے اپنے مہندی لُک کی تصاویر اور پھر سانگ ‘چکنی چمیلی‘ پر لپ سنکنگ کرکے خوب داد وصول کی۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے بول ‘جان لیوا جلوہ ہے، دیکھنے میں حلوہ ہے‘ پر اداکارہ ہانیہ کی لپ سنکنگ سے مداح ایک دم متفق نظر آئے۔

بات کی جائے اداکارہ ہانیہ عامر کے لُک کی تو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین اپنے ویڈنگ لُک میں سبز رنگ کے دلکش بنارسی لہنگے کو کھلی زلفوں کے ساتھ ہاتھ میں پہنی گئی خوبصورت چوڑیوں اور مینیمل جیولری کے ساتھ پیئر کیا۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ ہانیہ عامر کے دیسی لُک اور دلکش اداؤں پر مشتمل ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے مداح اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آئے۔

ہانیہ عامر کے دلکش لہنگے کی قیمت جانیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل کی بہن کی مہندی کی تقریب میں اداکارہ ہانیہ کی جانب سے زیبِ تن کیے جانے والا جوڑا بھارتی برینڈ ‘اترا‘ کا ہے۔

‘اترا’ کی ویب سائٹ پر اس جوڑے کی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار بھارتی روپے درج ہے جوکہ پاکستانی کرنسی کے اعتبار سے تقریباً 5 لاکھ 41 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain