سیشن عدالت لاہور نے پنی ٹریپ کیس میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف اندراج مقدمہ سے درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی، ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ امنہ عروج کی والدہ زینت بی بی اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔
خلیل الرحمٰن قمر کے وکیل مدثر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار درخواست میں کچھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں، اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی اجازت دے، عدالت نے درخواست گزار کو درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔