تازہ تر ین

بچپن کی تصویر کس اداکار کی؟

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے کام کے علاوہ مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کی خوبصورت اور یاد گار لمحات بھی شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

ایسے میں جہاں یہ شخصیات اپنی حالیہ زندگی کی چکا چوند دکھا کر مداحوں کی تعریفیں سمیٹتی ہیں، وہیں اپنے ماضی کی یادوں کو بھی پرستاروں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بچپن کی یہ تصویر کس اداکارہ کی ہے؟

سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نہ کوئی مشہور شخصیت اپنی بچپن کی یادوں میں بھی کھوئی نظر آتی ہے اور اپنے بچپن یا کم عمری کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے۔

آج بھی یہاں ایک ایسی تصویر شیئر کی جارہی ہے جس میں ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار موجود ہیں۔

کیا آپ صرف اس تصویر کو دیکھ کر پہچان سکتے ہیں کہ یہ اداکار کون ہیں جو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اداکار ی کے جلوے دکھا چکے ہیں؟

والدہ کی کاپی، یہ مشہور اداکارہ کون ہے؟

اگر آپ نہیں پہچان پائے تو ہم بتادیں کہ یہ مشہور اداکار عمران عباس ہیں۔

اداکار نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے بچپن کی جھلک پرستاروں کے ساتھ شیئر کی۔

اداکار نے تصویر کے ساتھ مشہور پاکستانی گانے کے بول بھی لکھے:
میرے بچھڑوں کو مجھ سے ملادے کوئی

میرا بچپن کسی مول لادے کوئی

تاہم عمران عباس کی یہ تصویر دیکھ کر آنکھوں کو کچھ غیر معمولی سا محسوس ہوتا ہے جس کی انہوں نے خود ہی کیپشن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تصویر کو بہتر نظر آنے کے لیے اے آئی سے ایڈٹ کیا گیا ہے۔

ان کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی موصول ہورہی ہے جنہوں نے پوسٹ پر تعریفی تبصروں کے انبار لگادیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain