تازہ تر ین

انجلینا جولی بچوں کو آفات سے نمٹنے کی تربیت دینے پر تیار

لاس اینجلس کے جنگلات میں تباہ کُن آگ نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے، ہزاروں گھر شعلوں کی نذر ہوگئے ہیں، اس آگ کو شہرت اس وجہ سے بھی ملی کہ آگ نے ہالی وڈ کے کئی مشہور ستاروں کے گھروں کو جلا کر بھسم کردیا۔

ہالی وڈ کی خوبصورت اور مایہ نازاداکارہ انجیلینا جولی نے اس دوران اپنی ذمےداری ادا کرتے ہوئے اپنے گھر کے دروازے بے گھر افراد کے لیے کھول دیے۔

اس کے ساتھ ساتھ انجلینا جولی نے یہ عزم بھی کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسی آفات سے مقابلہ کرنے کے لیے ٹریننگ دلوانے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہالی ووڈ اسٹارانجلینا جولی اپنے بچوں کو مکمل طور پر خود کفیل بنانے کے لیے انہیں سروائیول ٹریننگ اور مارشل آرٹس کلاسز میں داخل کروانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

انجلینا جولی اپنے بچوں کو نہ صرف شدید حالات میں زندہ رہنے بلکہ زیادہ سنگین آفات میں اپنی حفاظت کرنے کے لیے ضروری مہارتیں سکھانا چاہتی ہیں۔

انجیلینا جولی ہمیشہ مارشل آرٹس اور اپنی حفاظت کے بارے میں دلچسپی رکھتی ہیں، انہوں نے ‘ٹوم رائیڈر’ جیسی فلموں میں ایکشن کرداروں کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے بھی اس کے ماہر بنیں۔

انجیلینا جولی کا ماننا ہے کہ جنگلاتی آگ ایک وارننگ تھی کہ صرف پیسہ ان کے خاندان کو کسی قیامت کے دن کے منظرنامے میں محفوظ نہیں رکھ سکتا، وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ ان کے بچے جنگل میں چند دن زندہ رہنے کا طریقہ سیکھیں کیونکہ آپ کبھی نہیں جانتے کہ یہ مہارتیں کب کام آ سکتی ہیں۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب انجیلینا جولی کو اپنے بیٹے ناکس کے ساتھ لاس فیلز میں اپنے گھر کے قریب خریداری اور سپلائی کا اسٹاک کرتے دیکھا گیا۔

حالیہ جنگلاتی آگ کے پھیلاؤ کے بعد ایک ویڈیو میں جولی کو پانی کی بوتلوں اور کھانے کی اشیاء کو اپنی گاڑی میں ڈالتے دیکھا گیا

جب ان سے آگ کے امدادی کاموں میں تعاون کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے تصدیق کی، ہاں، میں کروں گی، اس وقت میں اپنے قریب کے لوگوں کا خیال رکھ رہی ہوں اور انہیں اپنے گھر میں رکھ رہی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain