تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کی کڑی نگرانی, فوری کاروائی کا حکم

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت سب کیبنٹ کمیٹی امن و امان کاانتہائی اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والے 20افراد کے خلاف کارروائی جبکہ 50لنکس کو بند کرنے کی منظوری دی گئی،کیسز وفاقی حکومت کو بھجوا دئیے گئے ،فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل 57افراد کو گرفتار کرنیکا حکم دیاگیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے فیصل آباد، گجرات اور شیخوپورہ میں شکنجہ مزید سخت کیا جائے جبکہ نام بدل کر کام کرنیوالی تنظیموں کو سپورٹ کرنیوالے 200سے زائد افراد کی مانیٹرنگ کی جائیگی، اور ایسے عناصر جو باز نہیں آتے ہیں ان کو گرفتار کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں تین برس کے دوران دہشت گردی میں 87 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ،مزید بتایاگیا کہ سوشل میڈیا کی مکمل طورپر مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اب تک تقریباً 200سے زائد کیسز وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے ہیں جبکہ اب مزید بیس کیسز ایسے رپورٹ ہوئے ہیں جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،ان کے نام شامل کئے گئے ہیں جبکہ کچھ ایسے لنکس جو کہ پاکستان سے باہر یعنی ہمسایہ ممالک سے استعمال ہورہے تھے ،وہ پاکستان میں حالات خراب کرنے اور پاکستان کا غلط امیج ظاہر کرنے کے لئے بے بنیاد پراپیگنڈا کرتے رہے ہیں، جن کو فوری طورپر بند کیا جائے گا۔ اجلا س میں صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصل آباد ، گجرات اور شیخوپورہ کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیمو ں کے سرگرم ارکان کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب میں باقی صوبوں کی نسبت امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain