لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز 180 ایچ ماڈل ٹاﺅن کو بنانے کا فیصلہ کرلیا اور یہاں باقاعدہ انتخابی امور نمٹانے کیلئے کام بھی شروع ہوگیا۔ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے لئے مذکورہ دفتر میں کمرہ تیار کرلیا گیا جبکہ یہاں نئے ملازم بھرتی کرنے کے لئے انٹرویو بھی کئے جارہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق اب جاتی عمرہ فارم رائے ونڈ کے علاوہ مذکورہ دفتر میں مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ دریں اثنا یہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے حلقہ انتخاب این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں حیرت انگریز طور پر تیز ہوگئی ہیں اور تین سال سے رکے فنڈز چند دنوں میں جاری کردیئے گئے ہیں۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کا اس حلقہ میں موجود دفتر بند کردیا گیا تھا جو اچانک ھول دیا گیا ہے۔ اس دفتر میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائے گئے دفتر میں کئی معاملات تین سال سے التوا کا شکار رہے ہیں۔ دفت میں کئی معاملات تین سال سے التوار کا شکار رہے ہیں۔
