اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکمران جماعت کی جانب سے سیاسی حریف کے خلاف3تازہ شواہد جمع کروانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔شواہد حکومت کے سب سے بڑے سیاسی حریف کی ذات اور کرپشن سے متعلق ہیں جس کے ذریعے انہیں نااہل کروایاجائے گامزید یہ کہ امریکی لابنگ فرموں کی جانب سے فنانسنگ اور ایک سیاسی رہنما کی بیٹی سے متعلق ثبوت بھی عدالت عظمی میں پیش کیے جائینگے۔تفصیلات کے مطابق،عدالت عظمی میں حکمران جماعت کی جانب سے تین تازہ شواہد جمع کرانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جو حکومت کے سب سے بڑے سیاسی حریف کی ذات اور ان کی کرپشن سے متعلق ہیں جس کے ذریعے حکومت انہیں نااہل قرار دلوانا چاہتی ہے۔باوثوق ذرائع کو بتایا ہے کہ کچھ نئے دستاویزات جس میں امریکی لابنگ فرموں کی جانب سے فنانسنگ کے ثبوت موجود ہیں انہیں منظر عام پر لاکر عدالت عظمی کے نوٹس میں لایا جائے گا۔حکومتی عہدیداروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ شواہد قانونی طور پر حاصل کرکے پاکستان لائے گئے ہیں جو کہ ایک سیاسی رہنما کی بیٹی سے متعلق ہیں اور اسے عدالت عظمی میں بھی پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایک ویڈیو ثبوت جو حکومتی لیڈروں کے مطابق، حزب اختلاف کے رہنماکی کرپٹ مالیاتی طریقوں سے متعلق ہے اسے بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔تاہم یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ حکومت ان شواہد کو پہلے سے زیر التوا پٹیشنز میں بطور ثبوت دے گی یا پھر نئی پٹیشن فائل کی جائے گی۔
