تازہ تر ین

ملتان ٹیسٹ، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست

ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کے اسپنرز نے ایک بار پھر اپنی گھومتی ہوئی گیندوں سے مہمان ٹیم کے بیٹرز کو چکرا کر رکھ دیا اور  251 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

اتوار کو ویسٹ انڈیز کی ساری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس سے قبل پاکستان نے دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک اتھانزے 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساجد خان نے پانچ اور ابرار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں مجموعی طور پر ساجدخان نے 11 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔

پہلی اننگز

پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کے دوران سعود شکیل 84 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جس کے بعد اپنی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کی شکار رہی، 4 کھلاڑی 22 رنز پر پویلین لوٹ گئے، شروع کی چاروں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوئی یوں پاکستان نے مہمان ٹیم پر 93 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

دوسری اننگز

تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا تاہم 5 ویں وکٹ پہلی گیند پر ہی گر گئی جب سعود شکیل 2 رنز بنا پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود نے 52، محمد ہریرہ 29، کامران غلام 27 اور سلمان علی آغا نے 14 رنز بنائے۔

ان چار کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی اور ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکا یوں پاکستان نے دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے تھے۔

تاہم 251 رنز کے مجموعی ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain