تازہ تر ین

ارمیلا ماتونڈکر کو منیش ملہوترا سے ڈانٹ کیوں پڑی؟

معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما کی کلٹ کلاسک فلم ’ستیہ‘ حال ہی میں دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کی گئی، جس نے کاسٹ اور کریو کو ایک خصوصی ری یونین اسکریننگ کے لیے اکٹھا کیا۔

اس موقع پر ارمیلا ماٹونڈکر نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا ان پر اِس فلم میں سستی ساڑھی پہننے پر ناراض ہوگئے تھے۔

ارمیلا نے ایک انٹرویو میں ’ ستیہ‘ کی شوٹنگ کے دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت وہ فلمی نقادوں سے ناراض تھیں جو صرف ان کی گلیمر کی بات کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک اور عجیب و غریب شخصیت کا ذکر کرنا ہوگا جس نے اس فلم میں کام کیا، جس سے مجھے ڈانٹ پڑی اور وہ فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کسی نے مجھ سے میرے لُک کے بارے میں کچھ پوچھا اور میں نے کہا، یار آپ لوگ میری امیج کے بارے میں اتنے پاگل کیوں ہیں، میں 500 روپے کی ساڑھیاں پہن رہی ہوں۔

اتنے میں اچانک مجھے ایک کال آتی ہے، اُس وقت موبائل فون عام نہیں تھے، منیش ملہوترا مجھ پر چِلاتے ہوئے بولے ‘تم نے 500 روپے کی ساڑھیاں کیوں کہا؟ کیا یہ کہنا ضروری تھا؟’ میں نے کہا کہ ‘منیش! یہی تو اصل بات ہے’، شاید وہ یہ بات سمجھ نہیں پائے، لیکن آج وہ خوش ہوں گے کہ یہ بات ٹھیک تھی۔

رام گوپال ورما کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بنی’ ستیہ ‘میں منوج باجپائی، پریش راول، مکرند دیشپانڈے، سوربھ شکلا، آدتیہ سریواستو، گووند نام دیو، مرحوم نیراج وورا، سنجے مشرا، منوج پہوا، اور سشانت سنگھ بھی شامل تھے،

فلم کی کہانی مرکزی کردار (جے ڈی چکرورتی) کے گرد گھومتی ہے، جو ممبئی آتا ہے، ایک مقامی جھگڑے کے بعد اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے، جہاں وہ گینگسٹر بھیکو مہاترے (منوج) سے ملتا ہے، بھیکو اور اس کا گینگ ستیہ کو اپنے لیے کام کرنے کے لیے قائل کرتے ہیں جو کہ ایک بڑی مجرمانہ سازش کا حصہ ہوتا ہے۔

فلمساز وشال بھاردواج نے’ ستیہ‘ کے ساتھ بطور موسیقار ڈیبیو کیا، اس فلم کا گانا ’سپنوں میں ملتی ہے‘ آج بھی بےانتہا مقبول ہے، جس کے بول گلزار نے لکھے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain