تازہ تر ین

کبریٰ خان کی شادی ,اداکارہ کی تصدیق

اداکار گوہر رشید سے شادی کی قیاس آرائیوں کے دوران پاکستانی اداکارہ کبرٰٰی خان نے اپنی شادی کی تصدیق کرکے افواہوں کو سچ کردکھایا۔

اداکارہ کبرٰی خان اور گوہر رشید کی دوستی تو کافی پرانی ہے کوئی بھی موقع ہو ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوب لطف اٹھاتے ہیں لیکن اب دوستی کا یہ رشتہ ممکنہ طور پر جلد ازدواجی رشتے میں بدل جائے گا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسا دیکھنے کو ملا جس سے کبریٰ اور گوہر کی شادی کی قیاس آرائیوں نے زور پکڑا ، حالانکہ تاحال ان دونوں نے ہی  شادی کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی لیکن سوشل میڈیا پوسٹس اور کیپشن صارفین کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر رہے تھے۔

سونے پر سہاگا ایسے میں کبریٰ خان کا ایک کلپ منظر عام پر آیا جس میں انہیں اپنی شادی کی منصوبہ بندی پر بات کرتے سنا گیا۔

حال ہی میں ہم ٹی وی نے  20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز سے منسلک تمام فنکار ستاروں میں اپنی بھرپور شرکت سے اس حسین رات کو مزید چار چاند لگائے۔

ایسی میں برائیڈ ٹو بی کبرٰی خان بھی سلک ساڑھی میں جلوہ گر ہوئیں جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ لگ رہی تھیں۔

اس دوان ڈراما سیریل سنگ مرمر، الف اللہ اور انسان، سنگ ماہ، ہم کہاں کے سچے تھے، جنت سے آگے ،صنف آہن اور نور جہاں میں اپنے کردار سے مشہور کبریٰ خان سے جب انکی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے فوراً تصدیق کرکے افواہوں کاو فِپ اسٹاپ لگادیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل مختصر انٹرویو میں کبریٰ خان نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ،’جی ہاں، میری شادی غالباً فروری میں ہو رہی ہے۔’ اگرچہ انہوں نے اپنے ہونے والے دولہا کا نام نہیں بتایا لیکن صارفین اس تصدیق کو گوہر رشید سے جوڑ رہے ہیں۔

اداکارہ کا مزید ہم ٹی وی کے ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ،‘سنگ مرمر’ ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گا کیونکہ یہ ان کا پہلا ہم ٹی وی کا ڈرامہ تھا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل گوہر رشید نے بھی کہا تھا کہ وہ جلد اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے لیے ایک خاص اعلان کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain