تازہ تر ین

لوڈشیڈنگ کا جن پھر بوتل سے باہر نکل آیا, عوام کو مشکلات کا سامنا

لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔لیسکو کی جانب سے لاہور کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کے دعوے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی غلط ثابت ہو گئے۔ لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی تین سے چار گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زندگی کے روز مرہ کے معاملات بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ملک میں بجلی کا شاٹ فال 4270 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔پانچ روز کے اندر شاٹ فال میں 1403 میگاواٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ طلب و رسد میں فرق سے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 اور دیہاتوں میں 12 گھنٹے ہو گیا۔ وزارت پانی و بجلی کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ پانچ روز میں بجلی شاٹ فال میں 1403 میگاواٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک میں بجلی کا مجموعی شات فال 4270 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 18900 جبکہ پیداوار 14630 میگاواٹ ہے اس وقت پن بجلی سے حاصل کردہ 4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہے تاہم بجلی کی طلب و رسد میں فرق کی وجہ سے شہروں میں لوڈشیدنگ کا دورانیہ 6 سے 8 جبکہ دیہاتوں میں 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain