تازہ تر ین

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر فائرنگ, پاک فوج کا منہ توڑجواب

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 4 عام شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر تھروٹی گاﺅں کو نشانہ بنایا اور بلا اشتعال فائرنگ کردی۔ بھارتی فورسز کے دہشتگردانہ اقدام کے نتیجے میں 65 سالہ برکت بیگم، 12 سالہ احسان نصیر، 42 سالہ نصیر احمد اور 35 سالہ فرزانہ کوثر شدید زخمی ہوگئیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موت کا سکوت چھا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain