تازہ تر ین

حکومت مخالف اتحاد, رہنماﺅں کو ٹاسک مل گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سینئر پیپلزپارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی سطح پر سیاسی اتحاد بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی رہنماﺅں کو صوبے میں حکومت مخالفت اتحاد بنانے کا ٹاسک دے دیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سطح پر اتحاد حکومت مخالف اتحاد احتجاج اور انتخابی تعاون دونوں مقاصد کے لیے ہوسکتا ہے۔ بلال ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ حکمان بری طرح پھنس چکے۔ وہ لاکھ کوشش کرلیں بچ نہیں پائیں گے۔ حکمرانوں کے وعدے اور دعوے سب جھوٹے ہیں۔حکمرانوں کو ان کے وعدے یاد کراتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ ان کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج چاروں صوبوں میں جاری رہے گا۔ آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے الگ الگ مشاورت کی۔ ملاقات کرنے والوں میں میاں منظور وٹو، سردار لطیف کھوسہ، قمر زمان کائرہ اور دیگر شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain