پنیاں(خصوصی رپورٹ)ٹی وی اینکر اور سماجی کارکن ریحام خان بھی محنت کش اور کاشتکار بن گئیں، انہوں نے آبائی گاں میں گندم کی کٹائی کے کام میں حصہ لیا۔ ریحام خان کا ایک اور روپ دنیا کے سامنے آ گیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور کے گاں پنیاں سے تعلق رکھنے والی ریحام خان نے اپنے آبائی گاں میں کاشتکاری کے کام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ریحام گندم کی کٹائی کے لئے کھیتوں میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے تھریشر مشین بھی چلائی۔
