تازہ تر ین

انڈے بیچنے والا نوجوان بالی وڈ کا لیجنڈ کیسے بنا؟

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین جونی واکر کا شمار ان ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور عزم سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔

جونی واکر نے اپنی زندگی میں نہایت مشکل وقت دیکھا۔ وہ کبھی انڈے اور مونگ پھلی بیچ کر گزر بسر کرتے تھے، لیکن ان کا عزم اور شوق انہیں بالی ووڈ کی بلندیوں تک لے گیا۔

جونی واکر کا اصل نام بدرو دین قاضی تھا۔ اپنے 20 سال کے کٹھن دور میں انہوں نے اندور کی گلیوں میں مونگ پھلی اور انڈے بیچے۔ بعد میں ممبئی کے ایک بس کنڈکٹر کی نوکری ملی، جسے انہوں نے ایک اداکارانہ انداز میں کیا۔ اپنے مسافروں کو مزاحیہ انداز میں ٹکٹ دیتے ہوئے، وہ اپنے اندر چھپے اداکار کو دنیا کے سامنے لانے کا خواب دیکھتے رہے۔

جونی واکر کی زندگی بدلنے کا موقع تب آیا جب معروف ڈائریکٹر گرو دت نے ان کی اداکاری دیکھی اور انہیں فلم “بازی” میں موقع دیا۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور 300 سے زائد فلموں میں اپنی کامیڈی اور لاجواب اداکاری سے دل جیت لیے۔

جونی واکر نے دلیپ کمار کے ساتھ تاریخی فلم “مغلِ اعظم” میں بھی کام کیا۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں “پیاسا”، “چودھویں کا چاند”، “ٹیکسی ڈرائیور”، “مادھومتی”، “گیٹ وے آف انڈیا”، اور “سائدی” شامل ہیں۔

حالانکہ جونی واکر کا انتقال کئی سال پہلے ہو چکا ہے، لیکن ان کے کردار آج بھی فلموں کے شوقین افراد کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کیا کہ کوئی بھی خواب حاصل کرنا ممکن ہے، اگر آپ عزم کے ساتھ محنت کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain