کراچی (ویب ڈیسک)ڈان لیکس پر مخالفین سیاست سیاست کھیل رہے ہیں، وزارت داخلہ کل یا پرسوں تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کر دے گی، واضح ہو جائے گا کہ کس کا کیا کردار ہے، مریم اورنگزیب نے واضح کر دیا۔شہر قائد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس پر تفصیلی نوٹیفکیشن کل یا پرسوں جاری ہو گا، نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے آج بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر اظہار رائے کی آزادی دی ہے، ہم نے آزادی اظہار رائے کو فروغ دیا ہے، واقعہ کو رپورٹ ضرور کرنا چاہئے لیکن تخلیق نہیں، اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے، ڈان لیکس پر کمنٹ کرنا غیرمناسب ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام میں سنسنی خیز خبروں کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے۔
