تازہ تر ین

سابق وزیر اعظم کا پارلیمنٹ سے سوال

لوئر دیر (ویب ڈیسک) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جب وزیر اعظم 19 ویں گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہونگے تو پارلیمنٹ کی خود مختاری کہاں جائے گی؟ عمران خان کو کہا تھا کہ اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں نہ دو، موجودہ حکمران 65 سال سے اوپر کے ہیں، مستقبل بلاول بھٹو کا ہے۔
کپتان کے ہوم گراو¿نڈ لوئر دیر میں پیپلز پارٹی کا پاور شو منعقد ہوا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف پر خوب چڑھائی کی، بولے ہم نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ اپنی داڑھی کسی کے ہاتھ میں نہ دو۔ یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم پر بھی کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں مستقبل بلاول کا ہے۔ پی پی رہنمائ نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain