سوشل میڈیا کی دنیا میں ہر شخص اپنی شادی کی تقریبات کو جوش و خروش سے مناتا نظر آرہا ہے، منفرد رسومات اور نئی نئی تقاریب شادی کے فنکشن میں شامل کرنا سوشل میڈیا اسٹارز کی نظرمیں عام ہو گیا ہے۔
جہاں ربیکا خان اور حسین ترین ، اقراء کنول، معاز صفدر، صبا معاز اور سحر حیات، لاریب اور زرناب، رجب اور ایمان، عطوفہ اور ابراہیم، شہیر اور حفصہ، سمیت دیگر سوشل میڈیا ستارے اپنی شادی کو خوب انجوائے کرتے نظر آئے وہیں اب ٹک ٹاکر کشف انصاری کی سادہ مگر پروقار تقاریب بھی خوب چرچوں میں ہے۔
20 مئی 2020 میں کورونا وائرس کی آمد کے بعد جہاں لاکھوں لوگوں کوکاروبار ٹھپ ہوئے وہیں کچھ لوگوں کو اس لاک ڈاون کا بے حد فائدہ ہوا جن میں ٹک ٹاکرز سر فہرست ہیں۔
اداکار دانش تیمور کی میزبانی میں نشر ہونے والے ٹی وی کے شو ‘گیم شو ایسے چلے گا’ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی کشف انصاری اب ایک سوشل میڈیا اسٹار کی حیثیت سے بھی جانی جاتی ہیں۔
صرف یہی نہیں ٹک ٹاکر کشف کامیابی کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلا رہی ہیں جہاں وہ اپنی روز مرہ کی روٹین سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھتی ہیں۔ ساتھ ہی انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ پر بھ خوب ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو اپن روزمرہ روٹین سے آگاہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
گیم شو والی اور آج کی کشف میں حیران کن حد تک کا فرق واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس نے ناصرف انکی شخصیت میں نکھار پیدا کردیا ہےبلکہ کوئی بھی انہیں پہچاننے سے انکار کرسکتا ہے۔
کشف انصاری نے کنول آفتاب اور جلال کریم کے پوڈ کاسٹ ’دی نان اسٹاپ پوڈ کاسٹ‘میں اپنے وزن میں حیران کن کمی کے حوالے سے بتایا۔
کاشف انصاری نے انکشاف کیا کہ جب ان کا وزن زیادہ تھا تو انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے وزن میں کمی کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کشف انصاری نے کہا کہ ‘میں اپنی ڈائٹ کسی کو تجویز نہیں کرتی کیونکہ میں ڈائیٹ کے بعد بہت بیمار ہو گئی تھی۔ ڈائٹنگ کے بعد مجھے اسپتال میں داخل کرایا گیا‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں نے پانی کا روزہ رکھا، صرف تین دن پانی پیا۔ غنودگی اور کمزوری محسوس کرنے کے بعد، میں نے صرف ایک دن کے لیے پھل کھانے شروع کیے، پھر تین دن کے لیے پانی کے روزے میں واپس آ گئی‘۔
کشف انصاری نے مزید بتایا کہ ’اپنی خوراک کے سات دن بعد، میں نے تین دن تک صرف نمک اور چند ذائقہ دار دلیہ کھایا، پھر بغیر کسی کھانے کے پندرہ دن تک پانی کا روزہ دوبارہ شروع کیا‘۔
یاد رہے کہ کشف نے اس سخت ڈائٹ پلان کو فالو کرتے ہوئے ایک مہینے میں 70 کلو وزن کم کیا تھا۔
لاریب شاہد ٹک ٹاکر کشف انصاری کے جم انسٹرکٹر ہیں وہ بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں ٹک ٹاکرز کے گروپ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
کشف انصاری نے یوٹیوبر ازلان شاہ کے شو میں کچھ عرصے قبل انکشاف کیا کہ جب وہ عمرہ کرنے گئی تھیں تو انہوں چھُپ کے لاریب شاہد سے ویڈیو کال پر نکاح کرلیا تھا جس کا لڑکا لڑکی دونوں کے والدین کو علم نہیں تھا۔
اُس کے بعد جب کشف اپنی والدہ کو اس بارے میں آگاہ کرتی ہیں تو اُن کی جانب سے بہت سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وہیں دوسری طرف لاریب شاہد کی فیملی خاص طور پر والدہ کا رجحان اسلام کی طرف زیادہ تھا اور یہ ایک وجہ تھی جو انہیں کشف انصاری پسند نہیں تھی۔
کشف کے عمرہ کرنے آنے کے بعد لاریب اپنی والدہ کو لیکر کشف کے گھر آتے ہیں اور انہیں عمرے کی مبارکباد دیتے ہیں ، اس کے بعد میل ملاپ بڑھتا ہے اور لاریب کی والدہ اس رشتے پر رضامند ہوجاتی ہیں اور دونوں خاندانوں کو دکھانے کیلئے ایک مرتبہ پھر گھر میں سادگی سے نکاح کیا جاتا ہے۔
کشف انصاری اور لاریب شاہد نے 26 جون 2024 کو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کا اعلان کیا جس کی سادگی دیکھ کر مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔
نکاح نے فورا بعد نئے نویلے دولہا دلہن کو ایک پروموشنل ٹرپ کے سلسلے میں بھربھن میں سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا جسے ویورز کی جانب سے خوب ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا کے آپ دونوں بغیر رخصتی کے کیسے گھومنا پھرنا کررہے ہیں اور کیا دونوں کے والدین آپ کو کچھ نہیں کہتے؟
جس پر کشف انصاری جواب دیتی ہیں کہ ہم نکاح کرچکے ہیں ہم ساتھ گھومیں پھریں یا کچھ بھی کریں ہمیں اللہ کی طرف سے اجازت ہے آپ لوگوں کو کوئی حق نہیں ہے کہ اس قسم کی کوئی بھی بات کریں۔
20 ستمبر 2024 کو لاریب شاہد نے کشف انصاری کو ساحل سمندر پر ایک خوبصورت سا سرپرائیز دیا جس میں انہوں نے اپنی بیگم کو ایک انگوٹھی گفت کی اور وہ بھی اس وعدے کیساتھ کے وہ ساری زندگی ان کا ساتھ نبھائیں گے۔
21 ستمبر کو کشف انصاری کیجانب سے ڈھولکی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئیں جس میں انہوں نے ‘صنم بوتیک آفیشل ‘ کے جوڑے کا انتخاب کیا اور انہوں نے مہندی کے لحاظ سے اپنے کپڑوں اور جیولری کا انتخاب کیا۔
24 ستمبر کو ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں ‘ڈیٹ فکس‘ لکھا گیا ۔ اس ایونٹ میں لاریب اور کشف نے اپنے کپڑوں کی ٹوئیننگ کی اور انکا سمپل آؤٹ فٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
31 دسمبر 2024 کو قریبی دوستوں کیساتھ ایک چھوٹے سے ایونٹ کا انعقاد کرتے ہوئے کشف اور لاریب کا ایک بہت ہی منیمل سا برائیڈل شاور سیلیبریٹ کیا گیا جس میں لاریب شاہد نے گرے سلک کی شرٹ اور کشف نے نیٹ کی فراک پہننے کا انتخاب کیا۔
دلہن نے اپنی تصاویر شیئر کیں جس سے معلوم ہوا کہ انکا میک اپ ‘نفیسہ سیلون‘ سے ہوا جبکہ ان کا جوڑا ‘فیری ٹیلس پاک‘ کا ہے۔
4 جنوری 2025 کو دلہن کے گھر میں دعائے خیر کی گئی جس میں کشف کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کرنے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
دونوں دولہا دلہن کو ایک دوسرے کو سفید پھول بھی پہناتے دیکھا گیا۔
7 جنوری کو منعقدہ ڈھولکی میں کشف کو گرین فراک اور پھولوں کی جیولری پہنے دیکھا گیا اور جس میں ان کے کچھ دوستوں اور فیملی نے خوب ہلہ گلہ لگائے رکھا۔
کشف انصاری نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے شوہر لاریب کے ہمراہ شیئر کیں جس سے معلوم ہوا کہ انکا میک اپ انہوں نے خود کیا اور ان کا خوبصورت سا جوڑا ‘دی پریت آفیشل‘ کا ہے۔
16 جنوری کو کشف کے گھر میں رسمِ مایوں رکھا گیا جس میں دلہن دولہا دونوں نے پیلے رنگ کے کپڑے پہنے ۔
رسمیں ساری گھر پر کی گئیں جبکہ کشف اور لاریب کا شوٹ آوٹ ڈور ہوا۔
کشف انصاری نے اپنی مایوں کی تصاویر اپنے شوہر لاریب کے ہمراہ شیئر کیں جس سے معلوم ہوا کہ انکا میک اپ ‘نفیسہ سیلون سے ہوا جبکہ ان کا مایوں کا خوبصورت سا جوڑا ‘شفون برائیڈل‘ کا ہے۔
شادی کے کئی فنکشنز ہونے کے بعد گرینڈ مہندی کی تصاویر مداحوں کو کھل گئی کہ آخر کشف کے فنکشن کب اینڈ ہوں گے۔
لیکن آپ کی حیرت کیلئے یہ بتاتے چلیں کہ کشف کا خوبصورت گرینڈ مہندی لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
کشف نے اپنی گرینڈ مہندی کیلئے کلرفُل کپڑوں کا انتخاب کیا جو کہ جبکہ اُن کی جیولری بھی ان کے کپڑوں سے میچنگ کی تھی۔
کشف انصاری نے اپنی گرینڈ مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے شوہر لاریب کے ہمراہ شیئر کیں جس سے معلوم ہوا کہ انکا میک اپ ‘اشنا بیوٹی سیلون‘ سے ہوا جبکہ انکا خوبصورت سا جوڑا ‘نعمان اینڈ بھیا‘ کا ہے۔
19 جنوری کو کشف نے اپنی خوبصورت مہندی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جو کہ ‘مہندی بائے ماہا‘ کا شاہکار تھا۔ کشف کی مہندی انتہائی نفاست اورباریکی سے لگائی گئی۔
کشف انصاری نے اپنی مہندی لگائی کی ویڈیو شیئر کیں جس سے معلوم ہوا کہ انکا خوبصورت سا جوڑا ‘لباس بائے بسمہ‘ کا ہے۔
دسمبر 2024 سے اپنی شادی کی تقریب کو بھرپور انجوائے کرنے والی کشف انصاری نے اپنی بارات کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
انہوں نے اپنے خاص دن کے موقع پر خوبصورت لال رنگ کے جوڑےاور روایتی زیورات کا انتخاب کیا ، جب کہ ان کے شوہر لاریب سنہرے رنگ کی شیروانی میں نظر آئے۔
شادی کی پرمسرت تقریب میں پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکرز معاذ صفدر اور ان کی اہلیہ صبا، ربیکا خان اور دیگر ساتھیوں نے بھی شرکت کر کے چار چاند لگادئیے۔
کشف انصاری نے اپنی بارات کی تصاویر اپنے شوہر لاریب کے ہمراہ شیئر کیں جس سے معلوم ہوا کہ انکا میک اپ ‘ایوری سلون بائے انعم زبیر‘ سے ہوا جبکہ ان کا بارات کا خوبصورت سا جوڑا ‘سیسی تھرفٹ اسٹور‘ کا ہے۔