تازہ تر ین

اینیمل:ترپتی دمری کے بولڈ کردار پر ردعمل

بالی وڈ فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی سین میں نظر آنے والی اداکارہ ترپتی دمری نے جنسی نوعیت کا کردار نبھانے پر سخت ردعمل دے دیا۔

اداکارہ ترپتی دمری ان حسیناؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہیں فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد ہی کامیابی نہ ملی بلکہ انہیں اس مقام تک پہنچنے کیلئے سخت محنت کرنی پڑی جہاں وہ آج موجود ہیں۔

ترپتی دمری کی پیدائش 23 فروری 1994 کو دہلی میں ہوئی تھی۔ ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور بچپن سے ہی ان کا رجحان اداکاری کی جانب تھا۔

شاید کم ہی لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ترپتی نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی جبکہ انہیں پینٹنگ کا بھی بے حد شوق ہے جسکا ذکر وہ اکثر و بیشتر اپنے انٹرویوز میں کرتی نظر آتی ہیں۔

بات کریں اداکارہ کے فلمی کیرئیر کی تو انہوں نے  اپنے فلمی کیریئر کی شروعات سال 2017 کی فلم ‘Poster Boys’ سے کی تھی، جس میں انہوں نے معاون کردار ادا کیا۔ یہ فلم انہیں شہرت کی منزلوں تک پہنچانے میں ناکام رہی تھی، لیکن انہوں نے ہمت نہ ہارنے اور اپنے خواب کی جانب بڑھنے کا سفر جاری رکھا۔

بعدازاں ترپتی کو دوسری بڑی کامیابی 2018 میں فلم ‘ لیلا مجنوں’ سے ملی۔ اس فلم میں ترپتی نے لیلا کا کردار ادا کیا اور ان کی شاندار پرفارمنس نے ناظرین اور نقادوں دونوں کا دل جیت لیا۔

اور پھر  فلم ’اینیمل’ میں اداکارہ کے کردار کو بھلا کیسے فراموش کیا جاسکتا ہے؟ یہی تو وہ فلم تھی جس کے بعد انہیں نیشنل کرش کا خطاب بھی ملا اور صرف یہی نہیں بلکہ  فلم ’اینیمل’ کے ذریعے اداکارہ ترپتی دمری نے اپنے کریئر کا بڑا بریک تھرو حاصل کیا اور اس فلم کے بعد ان کی کامیابیاں رکنے کا نام نہیں لے رہی تھیں۔

 اس کامیاب فلم کے بعد ترپتی کو ’بیڈ نیوز ’ ،’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو’، اور ’بھول بھول بھلیاں 3’ جیسی بیک ٹو بیک ہٹ فلموں میں بھی دیکھا گیا جس میں بھی مداح انکے کردار کو سراہتے نظر آئے۔

فلموں کے علاوہ اداکارہ ترپتی دمری اپنی لوو لائف کے سبب بھی کافی موضوع بحث بنتی ہیں کیونکہ اداکاری کے علاوہ انکی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ترپتی دمری اور سیم مرچنٹ کے درمیان رومانس کی افواہیں گزشتہ کچھ عرصے سے زیر گردش ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

 2024  میں ماہ دسمبر کو ان لوو برڈز کو ممبئی میں بائیک رائیڈ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ایک ویڈیو میں یہ دونوں بائیک رائیڈ کا لطف اٹھا رہے تھے، لیکن اداکارہ نے فوٹوگرافرز سے بچنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر وہ نہ صرف ماسک پہنے ہوئے تھیں بلکہ جیسے ہی انہوں نے کیمرے والے افراد کو دیکھا، فوراً اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کی۔

بعدازاں جب گزشتہ سال مشہور ریٹنگ سائٹ آئی ایم ڈی بی کی جانب سے سال 2024 کے سب سے زیادہ مقبول ہندوستانی ستاروں کی فہرست جاری کی گئی جس میں اداکارہ ترپتی دمری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع کو بھی ہاتھ سے نہ جانے دیتے ہوئے سیم مرچنٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ترپتی کیلئے تعریفی پیغامات بھیجے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنے تھے۔

سال  2023 میں ترپتی نے اپنی کیریئر میں ایک جراتمندانہ فیصلہ کیا اور سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ‘اینیمل’ کا حصہ بنیں۔

 اس فلم میں رنبیر کپور اور رشمیکا مدانا مرکزی کرداروں میں تھے۔ لیکن ترپتی کے اس انتخاب پر کئی سوالات اٹھے۔ کچھ لوگوں نے ان کے کردار کو بہت زیادہ بولڈ قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ ایسے پراجیکٹ میں شامل ہونا ان کے ٹیلنٹ کو دبانے کے مترادف ہے۔

جنسی نوعیت کے کردار پر ترپتی کا ردعمل:

اسکے بعد ترپتی کے فلم ‘بیڈ نیوز‘ کا انتخاب کیا جو اینیمل کے بعد ریلیر ہوئی ، لیکن یہ فلم جس میں وکی کوشل بھی مرکزی کرداروں میں تھے  زیادہ کامیاب تو نہ ہوسکی لیکن اداکارہ کے فلمی انتخاب پر سوالات ضرور اٹھے۔

جسکے بعد اپنی فلمی انتخاب پر تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے یہ کہہ کر ناقدین کا منہ بند کروایا کہ  وہ ان باتوں سے بے پرواہ ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے کام کو 100 فیصد دینا چاہتی ہیں۔

ترپتی کا کہنا تھا کہ،’ہمیں ہمیشہ سب کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں۔ کچھ لوگ آپ کو پسند کریں گے اور کچھ نہیں کریں گے۔ آپ ہر کسی کی رائے کو مدنظر نہیں رکھ سکتے۔ آپ کو اپنے دل کی سننی ہوگی اور وہی کام کرنا ہوگا جو آپ کو صحیح لگے۔’

ایک انٹرویو میں جب متنازع کردار کا اور فلم کاانتخاب کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو اور ترپتی کے الفاظ کچھ اسطرح تھے کہ’میں صرف وقت کے بہاؤ کے ساتھ جا رہی ہوں۔ اگر کہانی اور کردار دلچسپ لگیں تو میں اپنی پوری محنت کرتی ہوں۔’

ساتھ ہی ترپتی دمری نے اپنے انتخاب پر سوال اٹھانے والوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ صرف اپنے دل کی سنتی ہیں اور اپنے کرداروں کو بہترین انداز میں نبھانے کی پوری کوشش کرتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain