تازہ تر ین

روہت شرما: گیند کی تبدیلی پر امپائر سے تلخ کلامی

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کرنیوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ڈومیسٹک میچ میں آؤٹ ہونے پر امپائر سے الجھ پڑے۔

رنجی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما جموں و کشمیر کے خلاف میچ میں پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں محض 34 گیندوں پر 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

میچ میں دوسرے دن ایک ڈرامائی لمحہ دیکھنے میں آیا جب جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے گیند کی تبدیلی پر شکایت کی جس پر بحث ہوئی۔

تلخ کلامی اسوقت ہوئی جب روہت شرما نے گیند کو تبدیل کرنے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بحث میں حصہ لیا۔ یہ واقعہ نویں اوور میں پیش آیا جب یشسوی جیسوال اسٹرائیک پر تھے۔

روہت شرما نے دوسری اننگز میں 3 چھکوں اور 2 چوکوں کے ساتھ 28 رنز بنائے تاہم انکی اننگز میں 14ویں اوور میں اختتام پذیر ہوگئی جب یودھویر سنگھ کی گیند پر گراؤنڈ پر ایک بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے وہ کیچ آؤٹ ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain