پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے صف اول میں شمار ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ سے انوکھی درخواست کردی جس کے بعد رجب بٹ نے بھی اداکارہ کیلئے بڑا اعلان کردیا۔
حرا مانی ایک اداکارہ:
یوں تو ڈراما سیریل ’دو بول’ میں ناظرین حرا مانی کی معصومیت پر دل ہار بیٹھے اور پھر ایک یا دو نہیں بلکہ ‘ میرے پاس تم ہو’ اور ‘یقین کا سفر’سمیت کئی دیگر پراجیکٹس میں بھی انکی فنی صلاحیتوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
تاہم چند عرصے بعد ہی مداحوں کو حرا مانی کا نیا چہرہ دیکھنے کو ملا جو گلوکاری کی صورت میں تھا کیونکہ حرا مانی کو گلوکاری کا بھی شوق ہے اور وہ ‘کشمیر بیٹس‘ کے ایک سیزن میں اپنے اس فن کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں۔
البتہ عوام کی جانب سے ان کی گلوکاری کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود حرا مانی کنسرٹس میں مشہور گانے گاتی نظر آتی ہیں۔
اداکارہ کا شہرت حاصل کا جنون جب یہاں بھی کم نہ ہوسکا تو انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا اور وقفے وقفے سے اپنی ایسی تہلکہ خیز تصاویر جاری کیں جس نے نہ صرف انہیں تنقید کا نشانہ بنوایا بلکہ انکا نام بے جا توجہ سمیٹنے والی فنکاروں میں بھی لیا جانے لگا۔
رجب بٹ کون:
اور اب بات کریں رجب بٹ کی تو یہ بھی کوئی معمولی شخصیت نہیں بلکہ یہ آج کل پاکستان کے نامور یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔
یوں تو رجب بٹ ایک عام شہری کی طرح ہی زندگی گزار رہے تھے لیکن پھر دور جدید کی طرح شہرت کا جنون ان کے بھی سر چڑھ کر بولنے لگا جس کے سبب انہوں نے سوشل میڈیا پر دھماکے دار انٹری کردی۔
رجب بٹ نے پہلے پہل تو دیگر یوٹیوبرز کی طرح فیملی وی لاگنگ شروع کی جس میں وہ اپنی فیملی کو بھی دکھاتے تھے۔ان کا کانٹینٹ کچھ اسطرح کا تھا جس میں کبھی انہیں مار کھاتے دیکھا گیا تو کبھی اپنی بہن کو تنگ کرتے ہوئے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے، لیکن پھر قسمت کی دیوی جس پر مہربان ہوجائے تو اس کے وارےنیارے ہوجاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ رجب بٹ کے ساتھ بھی ہوا، فیملی ولاگنگ کا یہ انداز دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں اتنا مقبول ہوا کہ آج رجب بٹ کو پاکستان کا ہر بچہ بچہ جانتا ہے ۔
انکی شہرت کا یہ عالم ہے کہ اگر وہ اپنے چینل میں کسی بھی دیگر چینل کی پروموشن کردیں تو اس کے بھی ویوز لاکھوں میں پہنچ جاتے ہیں۔
حرا مانی کی رجب بٹ سے اہم درخواست:
حال ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کی گفتگو شامل ہے۔
مذکورہ کلپ میں حرا مانی میک اپ روم میں موجود ہیں جہاں رجب بٹ معمول کے مطابق اپنی ولاگنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اسی دوران ان دونوں شخصیات کی آپس میں سلام دعا اور خیر خیریت کا تبادلہ ہوتا ہے اور حرا مانی رجب بٹ کی تعریف میں انہیں ایک بڑی شخصیت قرار دیتی ہیں۔
لگے ہاتھوں اداکارہ نے یوٹیوبر سے کہہ ڈالا کہ آب اتنی جانی مانی شخصیت ہیں پلیز میری رہنمائی کریں کہ میں بھی اپ اپنا یوٹیوب چینل بنالوں۔ پلیز مجھے امیر کردو۔
حرا مانی کی فرمائش پر رجب بٹ کا بڑا اعلان:
ابھی اداکارہ نے یوٹیوب چینل بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہی تھی کہ رجب بٹ نے اہم اعلان کرڈالا، رجب بٹ نے لائیو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں پاکستان کا ٹاپ یوٹیوبر ہوں، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ نے یوٹیوب چینل بنالیا تو آپ ایک ڈراما نہیں کریں گی۔
رجب بٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،’جس دن آپ کا چینل بن جائے گا میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو ہاف ملین سبسکرائبرز گفٹ کردوں گا۔’
رجب بٹ کے اس اعلان کے بعد حرا مانی خوشی سے سرشار نظر آئیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کمنٹ سیکشن میں متضاد تبصروں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔