بالی وڈ کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی میں فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے 25 سال مکمل ہونے کی موقع پر منعقدہ خصوصی شو کا افتتاح کیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب دیپیکا نے اپنے اور شوہر اداکار رنویر سنگھ کی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کا استقبال کرنے کے بعد ریمپ پر واک کی ہے۔
ریمپ پر واک کرنے والے اداکار کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آئیں جس میں سوشل میڈیا صارفین انہیں ریکھا سے بھی تشبیہہ دیتے نظر آئے۔
ریمپ واک کے لیے دیپیکا نے ڈھیلی کریم شرٹ، میچنگ ٹراؤزر اور ٹرینچ کوٹ پہنا اور شاندار اسٹیٹمنٹ جیولری کے ساتھ اپنی لُک مکمل کی۔
اور کلائی میں کئی قسم کے بریسلیٹس بھی پہنے جو کئی جواہرات سے مزین تھے۔
اداکار نے اپنے بالوں کو اونچے بن میں باندھا اور ساتھ عینک بھی پہنی۔ ایونٹ سے دیپیکا کی کئی ویڈیوز پاپارازیوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
دیپیکا کی ان ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں نے انہیں ‘واحد ملکہ’، ‘حقیقی ملکی’ اور ‘ماں’ جیسے القابات سے نوازا۔
ایک مداح نے کہا کہ ‘ایک حقیقی ملکہ دیپیکا پڈوکون، ریکھا جی کی میراث کو آگے بڑھا رہی ہیں۔’
ایک تبصرے میں لکھا گیا کہ ‘کیا یہ دیپیکا ہے یا ریکھا؟ ایک نظر میں مجھے لگا یہ ریکھا ہے’۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ میں ان کا سب سے بڑا مداح ہوں لیکن پھر بھی مجھے یہ پہچاننے میں 5 منٹ لگے کہ یہ دیپیکا ہے یا نہیں’۔ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘دیپیکا ریکھا کی بایوپک کر سکتی ہیں۔’
تقریب میں شریک دیگر اسٹار
دیپیکا کے علاوہ اس تقریب میں سونم کپور، عالیہ بھٹ، ادیتی راؤ حیدری، اننیا پانڈے، سدھارتھ، شبانہ اعظمی، سوبھیتا دھولی پالا، بپاشا باسو سمیت بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات جلوہ گر ہوئیں۔=
سبیاسچی نے کامیابی کے ساتھ اپنے برانڈ کے 25 سال مکمل ہونے پر ریڈ کارپٹ پر ان کا استقبال کیا۔
دیپیکا کے پروجیکٹ
مداحوں نے دیپیکا کو آخری بار روہت شیٹی کے پولیس ڈرامہ سنگھم اگین میں دیکھا۔ فلم میں دیپیکا نے شکتی شیٹی عرف لیڈی سنگھم کا کردار ادا کیا تھا۔
اس فلم میں رنویر سنگھ، اجے دیوگن، اکشے کمار، ٹائیگر شروف، کرینہ کپور، ارجن کپور اور جیکی شروف نے بھی کام کیا تھا، تاہم اسکے بعد سے دیپیکا نے ابھی اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
دیپیکا اور رنویر نے 8 ستمبر 2024 کو اپنی بیٹی کا استقبال کیا۔ وہ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔