تازہ تر ین

اروشی تنازع: جیولری پر تنقید، ‘پاکستانی میرا’ قرار

اروش روٹیلا اپنی نئی فلم کے بعد سے ایک نئے تنازع میں الجھ گئیں جس پر انہیں پاکستانی میرا جیسے القابات تک سننے کو مل گئے۔

اروشی روٹیلا  آج کل اپنی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں جو باکس آفس پر 105 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

جب ان کے مداحوں کو امید تھی کہ وہ اپنی فلم کی صرف مثبت تشہیر کریں گی، اسی دوران اداکارہ ایک نئے تنازع میں الجھ گئیں۔

ساتھ ہی ساتھ اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے اپنا موازنہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور شاہ رخ خان سے کر ڈالا۔

اداکارہ کی جیولری کی نمائش

چند روز قبل ایک میڈیا ٹاک کے دوران جب اداکارہ سے سیف علی خان پر حملے سے متعلق اظہار خیال پوچھا گیا تو اروشی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ،‘یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے جس کا مجھے دکھ ہے’۔

ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بولتے ہوئے میڈیا کی توجہ یک دم اپنی ڈائمنڈ رِنگ کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ‘میری فلم ڈاکو مہاراج نے باکس آفس پر 105 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے، اور اسی فلم کی کامیابی کی خوشی میں میری والدہ نے مجھے یہ ہیروں سے جڑی ہوئی رولیکس تحفے میں دی اور والد نے مجھے انگلی میں پہنی جانے والی منی گھڑی تحفے میں دی ہے‘۔

جیولری کا موضوع چھیڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اروشی نے مزید یہ بھی کہا کہ،’لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم اسے باہر پبلک میں یہ سب چیزیں کھلے عام نہیں پہن سکتے کیونکہ یہ سیف نہیں ہے، کوئی بھی ہم پر حملہ کر سکتا ہے، ایک اِن سیکیورٹی ہوگئی ہے کوئی بھی حملہ کرسکتا ہے‘۔

اروشی کی معافی

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوب ٹرولنگ کی گئی جس کے بعد اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا پر سیف علی خان سے معافی مانگی۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل  تحریری اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے یہ کہتے ہوئے سیف علی خان سے معافی مانگی کہ وہ انکی اصل صورتحال سے لاعلم تھیں’۔

اداکارہ نے بعد میں اس پوسٹ کو ڈیلیٹ بھی کر دیا، لیکن ان کی ٹرولنگ کا سلسلہ پھر بھی نہیں رکا۔

اداکارہ کی کچھ اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جہاں کچھ لوگوں نے ان کے سوالوں کے جواب دینے کے طریقے پر میمز بنائیں۔

اداکارہ کا ردِ عمل

ایک حالیہ ویڈیو میں اداکارہ سے ایک بار پھر ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا اور ‘بیوٹی ودآؤٹ برین’ جیسے طعنوں کے بارے میں ان کے خیالات کا پوچھا گیا جو انہیں سوشل میڈیا پر مل رہے ہیں۔

اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ‘اس میں کیا ہے نا… اب آپ بولیں گے دوبارہ کچھ سوال کا صحیح جواب نہیں دے رہی لیکن ہمارے دیش کے جو وزیراعظم بھی ہیں، نریندر مودی جی، میرے سب سے زیادہ پسندیدہ سپر اسٹار شاہ رخ” خان، سلمان خان… تو لوگ جو ہے وہ تو ان کو بھی نہیں بخشتے۔۔ تو اب آپ ہی بتائیں پھر اس میں کیا جائے گا’۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ کہیں گے کہ وہ صحیح جواب نہیں دیتی لیکن ہمارے ملک میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی اور شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی نہیں بخشا گیا۔ تو تم بتاؤ، ہم کیا کر سکتے ہیں۔

ٹرولنگ نہ رکی

اس ویڈیو کے نیچے دیئے گئے تبصروں میں، نیٹیزنز نے ڈاکو مہاراج اداکارہ کے جواب کا ایک بار پھر مذاق اڑایا ہے۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

 ایک شخص نے لکھا کہ ‘واہ کیا جواب دیا۔۔مطلب کچھ بھی’، ایک اور شخص نے تبصرہ کیا کہ ‘اس کی باولی حرکتوں کے لحاظ سے اس کو کے آر کے سوٹ کرےگا’۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘یہ وضاحت کرنے کے چکر میں بھول جاتی ہیں کہ اصل میں کیاکہنا تھا’ تو ایک نے اروشی کو ‘پاکستانی میرا قرار دےدیا’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain