ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی روزمرہ زندگی کی چند جھلکیاں جاری کیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی زندگی ایک ‘ریپیٹ اور فاسٹ فارورڈ’ موڈ میں چل رہی ہے۔
ٹینس اسٹار کی جانب سے شیئر کی جانے والی پہلی تصویر میں انہوں نے ‘برنگ یور کڈ ٹو ورک ڈے’ کا ذکر کیا، جہاں ان کا بیٹا اذہان ان کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ یہ لمحہ واقعی ہر ماں کے لیے خاص ہوتا ہے۔
دوسری تصویر میں ایک ‘کیجول او او ٹی ڈی’ پک، یعنی آؤٹفیٹ آف دی ڈے! ثانیہ ہمیشہ اپنے اسٹائل سے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں، اور ان کا یہ کیجول لک بھی کافی دلچسپ لگ رہا ہے۔
جِم تو سب کا بہترین دوست ہوتا ہے، لیکن ایک ایتھلیٹ کے لیے تو یہ لازمی چیز ہے! ثانیہ مرزا نے اپنی ورک آؤٹ روٹین کا ذکر بھی کیا، جو ان کے فٹنس لیول کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
صبح کی ہائیڈریشن بہت ضروری ہوتی ہے، اور ثانیہ مرزا اس معاملے میں بالکل پروفیشنل نظر آتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘ہائیڈریشن لیول میکس’ ہونا چاہیے۔

ثانیہ مرزا کی پوسٹ میں اذہان کا ‘ٹوٹھ فیری’ کے لیے لکھا اپنا پہلا خط کیونکہ اس کا پہلا دانت گِر گیا! ایک ماں کے لیے یہ لمحہ بےحد خاص ہوتا ہے، اور ثانیہ نے اپنے فالوورز کے ساتھ اس خوبصورت لمحے کو شیئر کیا۔
اذہان ہر صبح ان کے ساتھ کام پر جاتا ہے، ثانیہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کے دن کا سب سے خاص حصہ ہوتا ہے۔
اور آخر میں، کافی! کیونکہ کافی واقعی ایک ضرورت ہے! اور اگر وہ دیکھنے میں بھی اچھی لگے، تو بونس پوائنٹس۔
ثانیہ مرزا کی یہ انسٹاگرام پوسٹ ان کے فالوورز کو بےحد پسند آئی اور مداحوں نے ان کی روزمرہ کی زندگی کو قریب سے دیکھنے کا خوب لطف اٹھایا۔