تازہ تر ین

عالیہ حمزہ ملک پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر

عالیہ حمزہ ملک کو پی ٹی آئی پنجاب کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین بیرسٹر گوہر نےعالیہ حمزہ ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ لے کر ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر مقرر کیا گیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تشکیل نو کا یہ عمل جاری رہے گا اور اہم عہدوں پر مزید تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain