بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں دو تجربہ کار کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں باندھ لیں۔
گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ کپتان روہت شرما اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی دونوں تجربہ کار پلیئرز آئی سی سی ایونٹ میں اہم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالیہ میچز میں ان کی پرفارمنس کچھ اچھی نہیں رہی ہے لیکن پھر بھی چیمپیئنز ٹرافی میں ان دونوں کا کردار خاصا اہم ہوگا۔
یاد رہے کہ آسٹریلین ٹور میں ناکامی کے بعد دونوں پلیئرز نے ملکی فرسٹ کلاس رنجی ٹرافی ایونٹ میں شرکت کی مگر اس میں بھی بیٹ پر لگا زنگ نہیں جھاڑ پائے۔
دونوں کھلاڑی اب انگلینڈ سے ون ڈے سیریز کی صورت میں چیمپیئنز ٹرافی کی تیاری کریں گے۔