تازہ تر ین

حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان

حکومت نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرنس کریم آغا خان انتقال پر یوم سوگ کے سلسلے میں 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔

خیال رہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔

اسماعیلی امامت دیوان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ 8 فروری 2025 کو صبح 11 بجے لزبن میں اسماعیلی سینٹر میں ادا کی جائے گی اور 9 فروری کو اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان پنجم کو روایت کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے 11 فروری کو لزبن میں بیعت یا اطاعت کی تقریب ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain