تازہ تر ین

ماورا نے ‘بیسٹ بہنوئی’ کا تاج فرحان سعید کے سر سجادیا

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی اپنی شیندی کی تقریب میں اپنے بہنوئی و معروف گلوکار فرحان سعید کو آگے بڑھ کر گلے لگانا توجہ کا مرکز بن گیا۔

ماورا حسین جو آج تک اپنی اداکاری کے سبب چرچوں میں رہتی تھیں فروری 2025 میں اپنی شادی کے سبب مشہور ہوچکی ہیں۔

ماورا حسین نے 2020 میں ڈراما ‘ثبات’ میں امیر گیلانی کے ساتھ کام کیا تھا اور اس سے قبل دونوں نے ایل ایل بھی ڈگری ساتھ حاصل کی تھی لیکن دونوں دورِ طالبعلمی میں ایک دوسرے سے انجان تھے۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی نے 5 فروری کو لاہور میں نکاح کیا اور 6 فروری دونوں کی شیندی کی تقریب منعقد پائی جس میں صرف خوشی کے لمحات ہی ہر سو نظر آئے۔

اس تقریب میں جہاں ماورا حسین اور امیر گیلانی کی محبت نمایاں تھی وہیں ماورا حسین کے لیے انکے بہن عروہ حسین اور بہنوئی فرحان سعید کی محبت بھی سب پر بھاری پڑتی دکھی۔

ماورا حسین کے نکاح پر عروہ اور فرحان بھی توجہ کا مرکز

اگرچہ نکاح کے دن عروہ اور فرحان نے ماورا کا مورلی ساتھ دیا لیکن شیندی کے ایونٹ میں دونوں نے پوری جان لگادی کے یہ ایونٹ کسی صورت پھیکا نہ پڑے اور سب سے زیادہ یادگار ہو۔

اس دوران عروہ کا اپنی بہن کی شادی میں رنگ جمانا تو لازمی تھا ہی لیکن بہنوئی کا اپنی سالی کی شادی میں ایک بڑے بھائی کی طرح شریک ہونا سب کی توجہ اور تعریف کا مرکز بن گیا۔

فرحان سعید نے عروہ کے ساتھ کپل ڈانس کیا پھر سولو ڈانس بھی کرتے دکھے، سونے پر سہاگا فرحان نے اس ایونٹ میں اپنی منی کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا۔

فرحان سعید اپنے مشہور گانے گاتے سنائی دیے جس نے شادی کی تقریب میں سماں باندھ دیا۔

سوشل میڈیا پر فرحان سعید کو جہاں ‘بیسٹ جی جا جی’ کا ٹائٹل ملا وہیں ماورا حسین کی بھی ایک ایس یویڈیو وائرل ہوگئی جو یہ ٹائٹل فرحان سعید کے سر سجاتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں ماورا حسین اور امیر گیلانی ایک ساتھ کھڑے فرحان سعید کی پرفارمنس دیکھتے نظر آئے۔

اسی اثناء میں ماورا حسین پہلے فرحان سعید کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں جو غم کے نہیں بے انتہا خوشی، محبت اور شکرگزاری کے سبب رواں ہونے والے آنسو تھے پھر فرحان سعید کو دیکھ کر انہیں اپنی جانب بُلایا اور آگے بڑھ کر انہیں گلے لگالیا۔

ماورا حسین کا یہ قدم اس بات کا اظہار کرتا دکھا کہ وہ فرحان سعید کو ایک بڑے بھائی کی طرح شادی میں کھڑے رہنے کیلئے شکیہ ادا کرتی دکھیں۔

فینز کی جانب سے اس ‘بہنوئی سالی’ اسپیشل مومنٹ کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain