تازہ تر ین

درِفشاں سلیم کی ویسٹرن ڈریس میں بھی دلکشی کی انتہا

پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم کی ویسٹرن ڈریسنگ میں شیئر کی گئیں تصاویر تعریفوں کا مرکز بن گئیں۔

در فشاں سلیم ایک ایسی اداکار ہیں جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں بے انتہا شہرت حاصل کی ہے جن کی وجۂ شہرت اداکاری کے ساتھ ساتھ انکی خوبصورتی بھی ہے۔

در فشاں سلیم نے ڈرامہ ‘دلربا’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا لیکن انہیں سب سے پہلے شہرت بخشنے والا ڈرامہ ‘کیسی تیری خودغرضی’ ثابت ہوا۔

یوں تو ‘پردیس’ اور ‘بھڑاس’بھی درِ فشاں کے مشہور ڈرامے ہیں لیکن ان کی شہرت میں رواں سال حیران کن اضافے کا سبب بننے والا ڈرامہ ‘عشق مرشد’ ثابت ہوا جس میں وہ خوبرو اداکار بلال عباس کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں جبکہ اسی کے ساتھ ڈرامہ ‘خئی’ میں وہ ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آئیں جو خاندان کا بدلہ قاتلوں سے لیتی ہے۔

درِفشاں کی اداکاری تو اچھی ہے لیکن لیکن انکے فیشن سینس کے بھی مداح دیوانے ہیں اور یوں کہیے کہ درِفشاں جو بھی پہنتی ہیں ان پر جچتا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں شامل تصاویر میں وہ بے حد سادہ تیار ہیں لیکن اتنی دلکش نظر آرہی ہیں کمنٹ سیکشن میں فینز تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پا رہے ہیں۔

درِفشاں کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں وہ دیسی نہیں بلکہ مغربی طرز کے لباس میں ملبوس ہیں اور اپنے اسٹال سے سب کو دیوانہ بناتی دکھ رہی ہیں۔

درِفشاں نے ان تصاویر میں جینز کے ساتھ ہلکا گلابی سوئٹر پہن رکھا ہے جبکہ اس لُک کو مزید اسٹائل سفید جوگرز سے بنا رکھا ہے۔

سونے پر سہاگا درِفشاں کی سیاہ گھنگھریالی زلفیں انکی دلکشی میں مزید اضافہ کرتی دکھ رہی ہیں۔

کمنٹ سیکشن میں فینز انکے حسن، فیشن سینس اور اسٹائلنگ کی کھل کر تعریف کرتے نظر آرہے ہیں جو درِفشاں سلیم کیلئے کوئی نئی بات نہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain