تازہ تر ین

کراچی، مانسہرہ کالونی میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

شہر قائد کے علاقے لانڈھی، مانسہرہ کالونی عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص لاش  ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال  منتقل کی گئی۔ جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ عبدل خان ولد آزاد خان سے ہوئی، جس کا آبائی تعلق کوئٹہ سے ہے۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ انسپکٹر صدر الدین نے بتایا کہ عبدل خان چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا اور ہوٹل کی چھت پر کوارٹر میں رہائش پذیر تھا جبکہ وہ کئی دنوں سے پریشان تھا۔

پولیس کے مطابق عبدل خان دو روز سے ہوٹل پر کام پر بھی نہیں آرہا تھا، خودکشی کی وجہ  گھریلو پریشانی لگ رہی ہے.

 ایس ایچ او صدر الدین کا کہنا تھا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain