تازہ تر ین

ماورا حسین کی ریسیپشن تصاویر بھی وائرل

پاکستانی اسٹار جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ریسپشن کی تصاویر بھی نکاح اور شیندی کی طرح تعریفوں کا مرکز بن گئیں۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی نے ایک ساتھ ڈراما ‘ثبات’ اور ‘نیم’ میں کام کیا جس میں دونوں کی جوڑی کو تو پسند کیا ہی گیا لیکن حقیقی زندگی میں بھی دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

اسٹار جوڑی نے 5 فروری لاہور کے شاہی قلعے میں نکاح ڈے کا فوٹوشوٹ کروایا جبکہ ایک سجے ہوئے مقام پر دونوں نے ایجاب و قبول کر کے اپنی زندگی کے اس خوبصورت سفر کا آغاز کیا۔

6 فروری لاہور کے شالامار باغ میں دونوں کے شیندی لُک کی فوٹوگرافی ہوئی جس کے بعد دونوں نے اپنی فیملی اور دوست و احباب کے ساتھ خوشی منائی۔

9 فروری ماورا اور امیر گیلانی کا ریسیپشن منعقد کیا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی چرچوں میں آگئیں۔

اگرچہ اسٹار جوڑی کا نکاح اور شیندی لاہور میں ہوئی لیکن دعوتِ ولیمہ کا اہتمام اسلام آباد میں کیا گیا۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں دونوں کسی شہزاہ شہزادی سے کم نظر نہیں آرہے۔

اس موقع پر ماورا حسین سلور و ہلکے سرمئی رنگ کی لانگ میکسی میں ملبوس نظر آئیں جبکہ امیر گیلانی ماورا سے ٹوئننگ کرتے ہوئے سوٹ پینٹ پہنے دکھے۔

شیئر کیا گیا فوٹوشوٹ کھلے آسمان کے نیچے کیا گیا اور متعدد تصاویر میں آسمان پر نظر آنے والے چاند کو بھی توجہ کا مرکز بنایا گیا۔

ریسیپشن پوسٹ کے کیپشن میں بالی وڈ فلم ‘قسمت کنیکشن’ کے گیت ‘باخدا’ کا پہلا شعر ‘باخدا تم ہی ہو’ لکھا۔

اس دن کی فوٹوگرافی بھی ‘ایزاہ’ یعنی ‘پیکٹوریزاہ’ نے کی اور ایونٹ پلاننگ سندس مصطفیٰ نے سر انجام دی جبکہ پوسٹ میں لوکیشن کے باکس میں ‘گیلانی ہاؤس’ مینشن کیا گیا جو ممکنہ طور پر امیر گیلانی کی رہائش گاہ کا ہی نام ہے۔

تمام ہی تصاویر دونوں کی بےا نتہا محبت کو خود میں سموئے بیٹھی ہے اور اسی سبب انکے گھر فینز بھی کمنٹ سیکشن میں بڑھ چڑھ کر دونوں کی جوڑی اور محبت کی تعریف کرتے دکھ رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain