تازہ تر ین

اریجیت سنگھ اور ایڈ شیران کی بائیک رائیڈ ویڈیو مداحوں میں مقبول

بالی وڈ کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران کے ساتھ بائیک رائڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بناکر  مداحوں کو  خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

شیپ آف یو کے گلاکار ایڈ شیران اپنی سادہ طبیعت اور دلکش پرفارمنس سے مداحوں کو آئے روز  متاثر کرتے رہتے ہیں تاہم فی الحال ہندوستان میں دی میتھمیٹکس ٹور کے لیے گلوکار نے بنگلورو میں دو بیک ٹو بیک شوز کیے ہیں۔

ایڈ شیران کو حال ہی میں بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ جیا گنج میں دیکھا گیا تھا جہاں دونوں گلوکاروں نے شام کے پہر بغیر سیکورٹی کے ایک آرام دہ ‘بائیک رائڈ’ کا لطف اٹھایا، جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور ایکس پر ارجیت اور ایڈ شیران کی بائیک رائڈنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر مداح بے حد خوش نظر آئے۔

انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں اریجیت سنگھ اپنے پیچھے بیٹھے ایڈ شیران کے ساتھ سکوٹر پر سوار نظر آرہے ہیں۔

اس موقع پر گلوکار کے ساتھ ان کےکچھ دوست بھی اپنے اپنے سکوٹر پر شہر کی گلیوں میں سیر سپاٹے کرتے نظر کررہے تھے۔

مداحوں کا دلچسپ ردعمل

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی صارفین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میدیا صارفین اپنی دلچسپ رائے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘اریجیت بھائی ایڈ شیران کو بھی سادہ زندگی جینا سکھا رہے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ ’اریجیت سنگھ نے ایڈ شیران سے کہا کہ چلو آج میں تمہیں ہمارا گاؤں دکھاتا ہوں، اسکوٹی پر سوار ہو تاکہ تم تازہ ہوا سے بھی لطف انداز ہو‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘ہماری صدی کے دو گوٹ (گریٹس آف آل ٹائم) گلوکار جیا گنج میں اتفاقِ رائے سے اسکوٹی پر سواری کررہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجیت سنگھ اور ایڈ شیران نے جیا گنج میں تقریباً پانچ گھنٹے اکٹھے گزارے جس کے بعد دونوں نے شبتلہ گھاٹ سے بھاگیرتھی پر ایک گھنٹہ طویل کشتی رانی بھی کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain