تازہ تر ین

چاہت فتح علی خان کا اپنی میوزک اکیڈمی کھولنے کا اعلان

مزاحیہ انداز اور بےسُری گائیکی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی لاہور میں ’چاہت فتح علی خان اکیڈمی‘ کھولنے جا رہے ہیں، جہاں گلوکاری کے ساتھ اداکاری کی تربیت بھی دی جائے گی۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ میزبان جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور پچھلے ایک سال سے ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان میڈم نور جہاں کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کے ریمیک کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔ اگرچہ انہیں اکثر اپنے گانوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ان کے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے ان کے مداحوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain