تازہ تر ین

ایک ہی وقت میں 100 برگر کھا جانے والی جاپانی خاتون

مکبینگ ویڈیوز کا رجحان پچھلے کچھ سالوں میں عروج پر پہنچ گیا ہے جس میں لوگ یوٹیوب پر خصوصاً کھانا کھانے کی ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں جنہیں مکبینگرز کہا جاتا ہے۔

مکبینگ کی دنیا میں کئی بڑے نام ہیں جن میں ایک ممقبول نام جاپانی مکبینگر خاتون کا ہے، یوکا کینوشیتا۔

یوکا کی ویڈیوز نے لاکھوں فالورز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یوٹیوب پر ان کے 5.2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

انہوں نے ایک ہی وقت میں 100 برگر اور دوسرے وقت میں 600 بروسٹ پیس کھانے کے بعد شہرت پائی تھی۔
تاہم اب حال ہی میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو مایوس کر دیا ہے۔

انہوں نے ایک نئی ویڈیو میں فالوورز کو بتایا کہ میں بہت زیادہ کھانے سے ریٹائر ہو رہی ہوں۔ میں 40 سال کی ہو گئی ہوں اور میں بہت زیادہ کھانے سے تھکی ہوئی محسوس کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے زیادہ کھانا کھانے کا کام جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری طبعیت خراب رہنے لگی ہے۔ میری صحت کئی سالوں سے خراب ہے۔ اس لیے میں پہلے کی طرح نہیں کھا سکتی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain