سڈنی (ویب ڈیسک )آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے کہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت افغانستان میں مزید فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے،مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے کینبرا حکومت سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس شورش زدہ وسطی ایشیائی ریاست میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرے۔ انہوں نے اس بارے میں زیادہ تفصیل نہیں بتائی تاہم یہ کہا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کو ممکن بنانے کے لیے نیٹو کے اس منصوبے پر غور کرنے پر تیار ہیں۔ گزشتہ روز ہی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے نیٹو کی ایسی ہی ایک درخواست پر افغانستان میں مزید جرمن فوجیوں کی ترجیحی تعیناتی کو مسترد کر دیا تھا۔
