واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت یو اے ای کو 160 میزائل فروخت کیے جائیں گے۔ پینٹاگون نے اس معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔امریکی دفاعی ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے متحدہ عرب امارات کو میزائل فروخت کرنے کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ معاہدے کی رو سے امریکا یو اے ای کو 2 ارب ڈالر مالیت کے 160 میزائل فروخت کرے گا۔ میزائلوں میں 60 پیٹریاٹ پی اے سی تھری اور 100 جی ای ایم ٹی میزائل شامل ہیں۔
