تازہ تر ین

آسکرز ایوارڈز کی چمک دمک کے دوران زلزلے کے جھٹکے

امریکا میں ہونے والے سب سے بڑے ایوارڈ فنکشن آسکرز  کے دوران 3.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی ہالی ووڈ میں تھا جو ایوارڈ تقریب کے مقام سے صرف چند میل کے فاصلے پر واقع تھا۔

زلزلے سے کسی قسم کی تباہی یا شہریوں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، اور بتایا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے ریاست لاس اینجلس میں میلوں دور تک محسوس کیے گئے۔

گزشتہ روز دو بار اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے امریکی اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکاوا نیو میکسیکو سٹی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

نیو میکسیکو سٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا، چھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں ہیکمین نے دو اکیڈمی ایورڈز بھی اپنے نام کیے، جین ہیکمین کی عمر 95 سال اور انکی اہلیہ کی عمر 64 برس تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ 95 سالہ اداکار ہیکمین اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کا پالتو کتا بھی مردہ پایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کوئی مجرمانہ سرگرمی نظر نہیں آئی، تاہم موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہیکمین کا فلمی کیرئیر:

ہیکمین 1960 کی دہائی سے اپنی ریٹائرمنٹ تک فلموں میں ایک مستقل اور متنوع اداکار کے طور پر سامنے آئے، ان کی مشہور فلموں میں ’دی فرنچ کنکشن‘ اور ’انفورگیون‘ شامل ہیں، جو آسکر ایوارڈ یافتہ فلمیں تھیں۔

اس کے علاوہ، ’بونی اینڈ کلائیڈ‘ میں ان کی زبردست اداکاری، ’ینگ فرینکنسٹائن‘میں کامیڈی، ’سپرمین‘ میں لیکس لوتھر کا مشہور ولن کا کردار اور 2001 میں بننے والی ’دی رائل ٹینن بامز‘ میں ان کا یادگار کردار انہیں فلمی دنیا میں ایک خاص مقام دیتا ہے۔

ہیکمین کسی بھی قسم کے کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے تھے،’برڈ کیج‘ میں ایک سخت گیر مزاحیہ کردار، ’ہوزیئرز‘ میں ایک کوچ کی حیثیت سے انہوں نے ہر کردار میں خود کو منوایا۔

فرانسس فورڈ کوپولا، جنہوں نے ہیکمین کے ساتھ ’دی کنورسیشن‘ میں کام کیا، انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ جین ہیکمین ایک عظیم اداکار تھے، اپنی اداکاری اور پیچیدگی میں شاندار، میں ان کے نقصان پر غمزدہ ہوں لیکن ان کی موجودگی اور شراکت کا جشن بھی مناتا ہوں۔

2001 میں بھی ہیکمین نے پانچ فلموں میں کام کیا، لیکن 2004 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ان کا آخری کام سمتھسونین چینل کے لیے ایک دستاویزی فلم کی وائس اوور تھا۔

ذاتی زندگی میں، ہیکمین نے 1956 میں فے مالٹیسی سے شادی کی، جن سے ان کے تین بچے ہوئے۔ 1980 کی دہائی میں طلاق کے بعد، انہوں نے 1991 میں بیٹسی اراکاؤا سے شادی کی، جو ایک کلاسیکل پیانسٹ تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain