تازہ تر ین

جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور شدید زخمی,مسافر یرغمال

بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سبی کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ اس دہشت گردی کے واقعے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر فائرنگ بولان کے علاقے پیروکنری میں ہوئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

جعفر ایکسپریس میں 400 مسافر سوار ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain