تازہ تر ین

اریبہ حبیب نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب، جو اپنی شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ چکی تھیں، نے اپنے مداحوں کو ایک اہم خوشخبری سنا دی ہے۔

 اریبہ حبیب نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی رمضان کے بعد ایک نئے ڈرامے کے ذریعے شوبز میں دوبارہ انٹری دینے جا رہی ہیں، جس کی شوٹنگ بھی عنقریب شروع ہونے والی ہے۔

ماڈلنگ سے اداکاری میں آنے کے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اریبہ نے کہا کہ ایک دن وہ فیملی کے ساتھ مقامی ہوٹل میں چائے پینے گئی تھیں، وہاں آڈیشن ہو رہے تھے اور یوں انہوں نے بھی آڈیشن دیا، اگلے ہی دن ان کی قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور انہیں کال موصول ہوگئی۔

یاد رہے کہ اریبہ حبیب اور سعدین عمران کی شادی کی تقریبات 27 دسمبر 2021 کو شروع ہوئیں اور دونوں 2 جنوری 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے۔

پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب نے حالیہ ایک شو کے دوران اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

اریبہ حبیب نے پاکستانی ماڈلنگ انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سلم اور اسمارٹ ماڈلز کے مقابلے میں نسبتاً فربہ ماڈلز کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

 اپنے وزن میں کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اریبہ نے انکشاف کیا کہ جرمنی کے سفر سے واپسی پر ان کا وزن بڑھ گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں کیمرے پر موٹی نظر آتی تھیں، اس لیے انہیں اپنا وزن کم کرنا پڑا۔

اپنے شوہر سعدین عمران کے بارے میں بات کرتے ہوئے اریبہ نے بتایا کہ بہت کم لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور سعدین شادی سے قبل آٹھ سے نو سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، اور وہ ایک ہی دوستوں کے گروپ کا حصہ تھے۔ آخر کار، انہوں نے اس دوستی کو رشتہ داری میں بدلنے کا فیصلہ کیا اور یوں ان کی شادی ہوگئی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain