تازہ تر ین

تیسرا ٹی20؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جہانداد خان اور محمد علی کی جگہ محمد عباس آفریدی اور ابرار احمد کو موقع دیا گیا ہے۔

سلمان آغا نے مزید کہا کہ تیسرے میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ کوشش ہوگی گرین شرٹس کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیت کریں، میچ میں فتح کیساتھ ہی سیریز جتنا چاہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ایش سودھی، مچ ہے، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی، بین سیئرز

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain