تازہ تر ین

راکھی ساونت بھی عمرہ کرنے مکہ پہنچ گئیں

 بھارت کی  متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

راکھی ساونت بھارتی شوبز انڈسٹری کی ایک متنازع شخصیت مانی جاتی ہیں نہ صرف پیشہ ورانہ لحاظ سے بلکہ نجی زندگی میں بھی انکا نام ہمیشہ موضوع بحث رہتا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں راکھی ساونت کی شادی پہلے عادل خان درانی سے ہوئی تھی، مگر 2023 میں دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے راکھی نے رتیش راج سنگھ سے بھی شادی کی تھی اور دونوں بگ باس 15 میں شریک ہوئے تھے، لیکن فروری 2022 میں شو کے ختم ہونے کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔

لیکن جب انہوں  نے دوسری شادی کے لیے اسلام قبول کیا تو اپنا نام تبدیل کرکے فاطمہ رکھ لیا لیکن آب بھی وہ راکھی کے نام سے ہی پہچانی جاتی ہیں اور خود بھی اپنا نام راکھی سے کر مخاطب کرتی ہیں۔

تاہم اسلام قبول کرنے کے بعد راکھی ساونت نے ایک بار عمرہ بھی ادا کیا اور اب وہ دوسری بار ماہ صیام کے بابرکت مہینے میں عمرے کے سعادت حاصل کر رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راکھی ساونت نے چند پوسٹس شیئر کیں جس میں انہیں مکہ مکرمہ میں موجود کبھی طواف کرتے ، تو کبھی دعا مانگتے اور کبھی لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

پہلی ویڈیو کلپ میں راکھی کو خانہ کعبہ کے سامنے سفید عبایا میں ملبوس کھڑے دعا مانگتے دیکھا گیا جبکہ دوسری ویڈیو میں اداکارہ ننھے عمرہ زائر کیساتھ ’ لَبَّيْكَ اللہهُمَّ لَبَّيْكَ’ کی تسبیح یاد کرنے اور اسے دہرانے کی کوشش کررہی ہیں۔

ساتھ ہی تیسری اور چوتھی ویڈیو میں راکھی کو صفائی پر مامور اسٹاف کیساتھ تصاویر بناتے دیکھا گیا اور آخری ویڈیو میں راکھی سیاہ عبایا میں ملبوس غلاف کعبہ کو چھونے کا شرف حاصل کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے کئی لوگوں کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا، ویڈیو کلپ میں راکھی ساونت نے کہا تھا کہ میں 10 پاکستانیوں اور 10 بھارتیوں کو عمرے پر بھجوا رہی ہوں۔

اداکارہ کے مطابق  وہ ہر سال اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ جنوبی ایشیا میں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کےلیے وقف کریں گی، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا  تھاکہ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور یہاں سے لوگوں کو عمرے پر بھیجا جارہا ہے، اس حوالے سے انہوں نے عمرے پر جانے والے تمام لوگوں میں احرام بھی تقسیم کیے۔

اس دوران راکھی ساونت نے عمرہ زائرین میں کھانا اور احرام بھی  تقسیم کیے اور دبئی سے سعودی عرب روانہ کیا۔

راکھی ساونت اور انکی متنازع شادی کا معمہ:

یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل راکھی ساونت اپنی شادی کے اعلان کے سبب کافی خبروں کی زینت بنی نظر آئیں تھیں۔

راکھی ساونت نے کچھ عرصے قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کرنے جارہی ہیں لیکن پھر لوگوں نے دیکھا کہ دودی خان نے شادی سے انکار کردیا۔

اس کے بعد مفتی قوی کی انٹری ہوئی اور انہوں نے راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی جس پر راکھی ساونت نے ان کو نفی میں جواب دے دیا۔

بعد میں راکھی اور دودی خان کی دبئی میں ملاقات بھی ہوئی جہاں انہوں نے اداکارہ کو ڈائمنڈ کی انگوٹھی بطور تحفہ پیش کی اور ہمیشہ کیلئے اس سے دوستی کا ہاتھ بھی بڑھایا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain