اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )وزارت پانی وبجلی نے رمضان میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت پانی وبجلی کی طرف سے تمام ڈسکوزکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اولین ترجیح گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی ہو گی ، اس حوالے سے اپنی طلب و رسد پر نظر رکھیں اور منسٹری کو آگاہ کریں۔حکام کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری پر صارفین کو بجلی ملے گی تاہم شیڈول کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا۔حکام کے مطابق صنعتی سارفین کو ایک شفٹ بند رکھنا پڑے اور انہیں شام 6 بجے سے سحری 4 بجے تک بجلی نہیں ملے گی، یہ بجلی گھریلو صارفین کو منتقل کر دی جائے گی۔وزارت کی طرف سے 26 مئی تک تمام دفاتر میں ٹرانسفارمرز اور دیگر سامان پورا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔