تازہ تر ین

‘پرفیوم تنازع’ رجب بٹ کو سوشل میڈیا اسٹارز کی سپورٹ, کون صحیح، کون غلط؟

پاکستان کے مشہور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز حالیہ دنوں میں معروف اداکار اور ڈیلی وی لاگر رجب بٹ کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں، جو اپنے نئے پرفیوم کے نام کی وجہ سے تنازع کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ رجب بٹ نے گزشتہ شب خانہ کعبہ اور حرم شریف میں ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنے پرفیوم کے نام پر اٹھنے والے تنازع کے حوالے سے قوم سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں پاکستان کے نامور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے ہیں۔

رجب بٹ کے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے والوں میں معروف یوٹیوبرز مریم پرویز، نتاشہ وقاص، ثناء زہرا، صنم ملک، وردہ سعید، دعا ملک، طاہر فرید، کنول آفتاب، ذوالقرنین حیدر اور سحر حیات شامل ہیں۔

ان تمام سوشل میڈیا اسٹارز نے رجب بٹ کے معافی مانگنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کے حق میں مثبت تبصرے کیے ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کی دنیا کی مقبول شخصیت، کانٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ جنت مرزا نے بھی رجب بٹ کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب کوئی شخص اللّٰہ سے معافی مانگ لیتا ہے تو دوسروں کو اس کے بارے میں برا بولنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، خصوصاً ایک ایسے معاشرے میں جہاں آن لائن نفرت اور بے بنیاد افواہیں تیزی سے پھیلتی ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

جنت مرزا نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو ایک ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جہاں لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ آگے بڑھ سکیں، نہ کہ ذاتی حملوں کا میدان۔

 انہوں نے اپیل کی کہ حسد اور نفرت کے بجائے ہمیں ہمدردی اور تعاون کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

یوٹیوبر کا خانہ کعبہ کے سامنے بیان:

اس مقدمے کے بعد رجٹ بٹ جو ان دنوں عمرہ کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں انہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنا وضاحتی بیان جاری کیا۔

رجب بٹ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہیں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر رجب بٹ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پرفیوم کی تشہیر کے دوران غیر ارادی طور پر جو غلط الفاظ استعمال ہوئے، ان پر وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر معافی اور توبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کے آغاز پر درود پاک اور پھر کلمہ پڑھا، اس کے بعد کہا کہ میرا مال، جان، والدین، اولاد اور خون کا ایک ایک قطرہ نبی پاک ﷺ پر قربان ہے۔

رجب بٹ نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے جو مسئلے مسائل چل رہے ہیں میں اس پاک جگہ پر حلف لے کر کہتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھ سے جو کچھ بھی لاعلمی میں ہوا اس کے لیے پہلے بھی معذرت کی اور ایک بار پھر ہاتھ جوڑ کر معذرت کرتا ہوں اور اپیل ہے کہ اپنے دلوں کو میرے لیے صاف کرلیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جو دفعہ 295 مجھ پر لگائی جارہی ہے اُس کے بارے میں اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ وہ جھوٹی ہے لیکن جھوٹا لفظ کاٹ کر 295 دفعہ کے حوالے سے فتویٰ دے دیا گیا‘۔

اس معافی نامے کے بعد یوٹیوبر نے مزید ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں قرآن پر ہاتھ رکھے بیان دیتے سنا گیا۔

رجب بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پرفیوم کی تشہیر کے دوران غیر ارادی طور پر جو غلط الفاظ استعمال ہوئے، ان پر وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر معافی اور توبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پرفیوم کی فروخت فوری طور پر بند کر رہے ہیں اور اس کی پیداوار کو ختم کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی رجب بٹ نے علمائے کرام، حکومت پنجاب اور پاک فوج سے اپیل کی کہ اُن کے خلاف درج پیکا ایکٹ کے مقدمے پر نذر ثانی کر کے انصاف دلوایا جائے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain