تازہ تر ین

مریم نفیس کی شادی کی سالگرہ اور بیٹے کی منہ دکھائی محبت، رحمت اور خوشی ایک ساتھ

پاکستانی اداکارہ اور میزبان مریم نفیس نے امان احمد کیساتھ شادی کی تیسری سالگرہ پر رومانوی ویڈیو کیساتھ بیٹے عیسیٰ کی منہ دکھائی بھی کردی۔

مریم نفیس نے ڈراما ‘دیارِ دل’ میں بطور ‘زرمینے’ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد ڈراما ‘کچھ نہ کہو’ میں ‘تابندہ’ کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ پراجیکٹس میں فنی صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لاکھوں لوگوں کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اپنے خیالات کا دبنگ انداز میں اظہار کرتی رہتی ہیں۔

سال 2022 میں مریم نفیس اور امان احمد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں جس کا ثبوت وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے کرتی رہتی ہیں۔

اب حال ہی میں اس جوڑے نے شادی کے تین سال بعد پہلی اولاد کا استقبال کیا جسکا نام انہوں نے عیسیٰ رکھا ۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں مریم نفیس نے اپنے شوہر کے ساتھ نومولود بیٹے کا چہرہ دکھائے بغیر کئی مونوکروم  تصایور شیئر  کی تھیں۔

جسکے کیپشن میں انہوں نے ولدیت قبول کرنے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ،‘ہماری دنیا اب پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے، دنیا والو! سید عیسیٰ امان احمد سے ملیں، جو لگ بھگ ایک ہفتہ قبل، اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آ گیا’۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ  ‘اس چھوٹی سی جان نے ہمیں آتے ہی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، دنیا میں خوش آمدید، میرے بیٹے! تمہارے سارے خواب پورے ہوں، آمین! تمام محبت کرنے والے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں’۔

پوسٹ کے آخر میں مریم نفیس نے لکھا کہ ‘حاملہ ہونے کی منتظر تمام خواتین کے لیے میں دعا کرتی ہوں کہ خدا آپ کو جلد صحت مند اولاد نصیب فرمائے، آمین’۔

اس اعلان کے بعد مریم نفیس نے مزید ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں امان احمد اپنے ننھے بیٹے کو کیری کوٹ میں اٹھائے لے جاتے نظر آرہے ہیں جسے نیلے غباروں سے سجایا گیا تھا۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مریم نے دل چھولینے الفاظ لکھے کہ،‘اور 9 طویل مہینوں کے بعد، آخر کار بابا کی باری آ ہی گئی کہ وہ تمہیں اپنی بانہوں میں تھامیں’۔

اور اب ولدیت قبول کرنے کے بعد جبکہ انکی شادی کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں اس موقع پر اداکارہ نے نہ صرف امان احمد کیساتھ دوستی سے ازدواجی رشتے تک کا احاطہ کرتی تمام جھلکیاں ویڈیو کلپ کی صورت میں شیئر کیں بلکہ ساتھ ہی ایک جھلک میں عیسیٰ کی منہ دکھائی کرکے اپنے فینز کو بھی خوش کردیا۔

ویڈیو کلپ میں مریم اور امان کی پہلی ملاقات ، پھر دوستی سے لے کر شادی اور اب والدین بننے تک کی تمام جھلکیاں محفوظ تھیں جسے شیئر کرتے ہوئے اداکارہ لکھتی ہیں کہ،‘دوستی سے لے کر  جو ایک دوسرے کے زخموں پر مرہم رکھتے تھے،روح کے ساتھی بننے تک، جو شادی کے بندھن میں بندھے،اور پھر یہ خوبصورت سا ننھا سا تحفہ پایا۔’

ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ مریم نے اپنے شوہر امان احمد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ،‘اوہ زندگی، اے زندگی! شکریہ! شاندار، شاندار تین سال۔تیسری شادی کی سالگرہ مبارک ہو، ڈینڈی مین!’میں بہت خوش قسمت لڑکی ہوں!’۔

مریم کی اس بے لوث محبت کے جواب میں اداکارہ کے شوہر نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ اسطرح اظہار محبت کیا اور لکھا کہ،‘بلا شبہ، بغیر کسی شک کے، سو فیصد  میں ہی خوش قسمت ہوں! اور مجھے بھی محبت ہے تم سے!’۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain