تازہ تر ین

ڈی جی خان: باپ کے تشدد سے 3 سال کی بیٹی دم توڑ گئی

ڈی جی خان کے علاقے گندہ کھوہ میں باپ کے تشدد سے 3 سال کی بیٹی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی اور دوسری بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔  ملزم نشے کا عادی ہے، جو واقعے کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں، پوسٹ مارٹم کےلیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

بچی کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا شوہر ہمیشہ ہم پر تشدد کرتا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain