تازہ تر ین

طاہرہ کشپ میں کینسر کی واپسی، علاج کا آغاز

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ فلمساز طاہرہ کشپ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی ہے کہ ان میں دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

طاہرہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں انکشاف کیا کہ سات سال بعد ان کے بریسٹ کینسر کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ علاج علاج شروع کروا چکی ہیں اور آج کے ٹریٹمنٹ کے بعد گھر واپس آ چکی ہیں اور صحتیابی کے راستے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ سورج مکھی کا پھول تھامے دکھائی دیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ملنے والی دعائیں اور محبتیں ان کے لیے کسی جادو سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا، ’گھر واپس آ گئی ہوں اور صحتیاب ہو رہی ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا، ’ان دعاؤں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو مجھے نہیں جانتے اور جنہیں میں نہیں جانتی، مگر ہم سب کے درمیان ایک انسانی رشتہ قائم ہوا ہے، جو روحانیت کی اعلیٰ ترین شکل ہے۔‘

اداکارہ مندیرا بیدی، راج کمار راؤ، ٹوئنکل کھنہ اور دیگر مشہور شخصیات نے طاہرہ کشپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انہیں بہادری کی مثال قرار دیا۔

 یاد رہے کہ طاہرہ کشپ کو پہلی بار 2018 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ جس کے بعد سے انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کی اور خاص طور پر ریگولر میموگرام کروائے جس کی بدولت انہیں کینسر کی دوبارہ واپسی کا وقت پر معلوم ہوسکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain