پاکستانی اداکارہ مشال خان نے محبت پر یقین نہ ہونے کا انکشاف کر کے فینز کو انکے سابق بوائے فرینڈ علی انصاری کی یاد دلادی۔
خوبصورتی میں اپنی مثال آپ، نازک نین نقش کی مالک اداکارہ مشال خان جو اپنی لاجواب اداکاری کی وجہ سے بہت کم عرصے میں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’سنو چندہ’ میں ’کنزہ‘ نامی کردار نبھاکر بین الاقوامی شہرت اور پہچان حاصل کرنے والی اداکارہ مشال خان نے ’پری زاد‘ میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اگرچہ اداکارہ کا شمار پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں نہ ہوسکا لیکن ان کا ’سنو چندہ‘ میں نبھایا گیا کردار انکو ہمیشہ مشہور رکھنے کیلئے کافی ہے۔
اداکارہ نے عمران اشرف کے ٹک شو ’مذاق رات‘ میں شرکت کی جہاں وہ اپنی نجی و پیشہ ورنا زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کرتی دکھیں۔
دورانِ شو مشال خان سے محبت کے بارے میں پوچھا گیا اور اس لفظ کو سنتے ہی انکے چہرے کے تاثرات کو بگڑتا دیکھ عمران اشرف نے پوچھا کہ اپنے ایسا چہرہ کیوں بنایا؟
مشال خان نے کہا کہ ’محبت کرنے کا شوق نہیں رکھتی‘ ، عمران اشرف بولے کہ ’شوق نہیں رکھتیں یا شوق مر گیا؟‘
مشال خان نے اس پر جواب دیا کہ ’نہیں نہیں، مجھے اس کا شوق نہ کبھی تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا‘۔
پھر مشال خان سے یک طرفہ محبت کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ’نہیں اس کے کوئی معنی ہی نہیں ہے، محبت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ وقت کے ساتھ دونوں طرف سے بڑھتا ہے لیکن اگر وہ یک طرفہ ہو تو اسے بس پسند کہا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’بہت سارے شاعروں نے ہمارے دماغ خراب کر دیے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ محبت وہ ہوتی ہے جس میں تکلیف ہو، ایک بندہ ڈرپ لگانے کی نوبت تک جا پہنچے جبکہ یہ سچ نہیں کیونکہ محبت آپ کو اوپر لیکر جاتی ہے، دو لوگ جب ایک دوسرے کے لیے اچھے ہوتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کو آگے بڑھنے میں مدد کرتے ہیں، یہ نہیں کہ آپ گھر میں ہی لڑ رہے ہو، ایک دوسرے کو مار رہے ہو، آپ کو ایک ہو کر دنیا سے لڑنا ہے ایک دوسرے سے نہیں‘۔
مشال خان محبت سے متعلق سوچ کو جان کر فینز کو انکی زندگی کے وہ دن یاد آگئے جب وہ علی انصاری کی محبت میں گرفتار تھیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے رہتے تھے اور تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بناتے تھے۔
دونوں کے بریک اپ کی وجہ کیا بنی یہ منظرِ عام پر نہ آسکی لیکن علی انصاری کا سال 2021 میں اداکارہ صبور علی سے منگنی کرنا ان دونوں کے بریک اپ کی تصدیق ضرور کرگیا۔
دونوں کے درمیان 2019 سے اکتوبر 2020 تک تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں اور اکتوبر 2020 میں مشال خان نے ایک انٹرویو میں علی انصاری سے تعلقات ختم ہونے کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
یاد رہے کہ 22 جنوری 2022 کو علی انصاری نے صبور علی سے محبت کی شادی کی تھی اور رواں سال اس جوڑے کا ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جسکا نام سیرینا رکھا۔