جدہ(ویب ڈیسک )وزیر اعظم نوازشریف کے دورے سے قبل بھارت نے مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے بحری بیڑے سعودی عرب پہنچا دیے۔بھارتی بحری بیڑوں میں آئی این ایس ممبئی ، آئی این ایس تریشول اور آئی این ایس ادتیاشامل ہیں۔”سعودی گزٹ “ کے مطابق بھارت نے سعودی عرب کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے بحری بیڑے سعودی عرب پہنچا دیے جو سعودی نیوی کیساتھ ملکر سمندری مشقیں اور دیگر پیشہ وارانہ آپریشنز میں حصے لیں گے۔مشترکہ فوجی مشقیں 16سے 18مئی تک جاری رہیں گی جس دوران عملے کی تربیت اور مختلف کھیلوں کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔
بھارت اور سعودی نیوی کے درمیان مشترکہ مشقوں کے انعقاد کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے اہم اقدام تصور کیا جا رہا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات پہلے سے کافی مضبو ط ہیں جنہیں 2014ئ کے ووران دفاعی تعاون کے حوالے سے معاہدے کی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔
