پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔
لندن میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔
ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین کا کہا تھا میرے خلاف قتل، ڈکیتی اور دہشتگردی کی 20 ایف آئی آر درج ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی شعیب شاہین اور فواد چوہدری ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا چکے ہیں جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔